افغانستان: مسلح حملہ، 8 شہری ہلاک

ننگر ہار کے علاقے علی حسن میں مقیم  ایک شہری کے گھر پر نامعلوم افراد کے مسلح حملے  کے نتیجے  میں 8 شہری ہلاک ہو گئے

1623399
افغانستان: مسلح حملہ، 8 شہری ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مسلح حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ننگرہار  کے گورنر ضیاء الحق عمارخیل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ننگر ہار کے علاقے علی حسن میں مقیم  ایک شہری کے گھر پر نامعلوم افراد کے مسلح حملے  کے نتیجے  میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ  کے افغانستان امدادی مشن نے14 اپریل کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ سال 2021 کی پہلی تہائی میں ملک میں 573 شہری ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق شہری اموات میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان اموات کے 43.5 فیصد کا ذمہ دار طالبان کو، 17 فیصد کا حکومت کے حامی گروپوں کو، 5 فیصد  کا دہشت گرد تنظیم داعش کو اور باقی  ماندہ کا ذمہ دار حکومت مخالف گروپوں کو ٹھہرایا گیا تھا۔

ملک میں تشدد کے خاتمے کے لئے امن کوششیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں