افغانستان، صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جان بحق

کل شب   عسکریت پسندوں نے  صوبے کے دیگر 5 اظلاع پر بھی حملے کیے ، جہا ں سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی

1623061
افغانستان، صوبہ ہرات میں طالبان کے حملے میں 3 پولیس اہلکار جان بحق

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گورنر ہرات کے مطابق طالبان نے صوبے کے 6 اضلاع میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا  جس دوران تین پولیس اہلکار جان بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ  کل شب   عسکریت پسندوں نے  صوبے کے دیگر 5 اظلاع پر بھی حملے کیے ۔جہا ں سے

کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

طالبان نے اس حوالے سے تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں