روس: ہمارے امریکی ہم منصبوں کو طالبان کے سامنے وضاحت پیش کرنا ہو گی

انخلاء میں التوا امن مرحلے میں مشکلات پیدا کرے گا۔ یہی نہیں بلکہ یہ التوا امریکہ اور طالبان کے درمیان سمجھوتے کی کھُلی خلاف ورزی ہے: زامیر کابلوف

1621211
روس: ہمارے امریکی ہم منصبوں کو طالبان کے سامنے وضاحت پیش کرنا ہو گی

روس کے صدر ولادی میر پوتن کے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی زامیر کابلوف نے کہا ہے کہ امریکہ کا، افغانستان سے انخلاء کے فیصلے میں، التوا کا پروگرام افغانستان  امن مرحلے میں مشکلات پیدا کرے گا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ریا کے لئے انٹرویو میں کابلوف نے امریکہ کے، 11 ستمبر سے قبل  افغانستان سےفوجی انخلاء سے متعلق پلان کا جائزہ لیا اور 29 فروری 2020 کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور  طالبان کے درمیان امن سمجھوتہ طے پانے کی یاد دہانی کروائی ہے۔

کابلوف نے کہا ہے کہ انخلاء میں التوا امن مرحلے میں مشکلات پیدا کرے گا۔ یہی نہیں بلکہ یہ التوا امریکہ اور طالبان کے درمیان سمجھوتے کی کھُلی خلاف ورزی ہے۔

طالبان کے امریکہ کے مذکورہ اقدامات کی مخالفت کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کابلوف نے کہا ہے کہ "ہمارے امریکی ہم منصبوں کا،  طالبان کے سامنے اس کی وضاحت کرنا  ضروری ہے۔سمجھوتوں پر عمل درآمد ضروری ہے"۔


ٹیگز: #طالبان

متعللقہ خبریں