افغانستان، طالبان کے فوجی چیک پوسٹ پرحملے میں 5 فوجی ہلاک

عینی  شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 5 کو عسکریت پسندوں نے اسیربنا لیا ہے

1620463
افغانستان، طالبان کے فوجی چیک پوسٹ پرحملے میں 5 فوجی ہلاک

عسکریت پسندوں کے شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر  حملے میں 5 فوجی جان بحق  ہو گئے۔

209 ویں شاکین  بٹالین کے کمانڈر ترجمان  محمد خنیف رضائی  کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے بلخ کی تحصیل چم تال  سے منسلک سیراسیاب  علاقے کی ایک چیک پوسٹ کو ہدف بنایا۔

اس دوران 5 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے،  علاوہ ازیں سات عسکریت پسند بھی  جوابی حملے میں ہلاک ہو گئے

عینی  شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں 10 فوجی ہلاک اور 5 کو عسکریت پسندوں نے اسیربنا لیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں 11 فوجی  ہلاک ہو ئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں