میانمار: فوجی آمریت کے خلاف احتجاج،ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

برمی ادارے AAPP کے مطابق، میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں پر حفاظتی قوتوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔

1611107
میانمار: فوجی آمریت کے خلاف احتجاج،ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں پر حفاظتی دستوں کی فائرنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

برمی ادارے AAPP کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں پر حفاظتی قوتوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے۔

ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 510 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مظاہروں میں مارے گئے افراد کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب فوجی بغاوت اور ہلاکتوں کے خلاف مظاہرین نے گزشتہ رات سول نافرمانی مہم شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے شہر کی اہم سڑکوں پر کچرا پھینک کر راستہ بند کر دیا جب کہ موم بتیاں جلاکر ہلاک افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔

میانمار کی فوجی قیادت پر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال روکنے کے لیے شدید دباؤ ہے، اقوام متحدہ نے میانمار کے ساتھ جمہوری حکومت کی بحالی تک تجارتی معاہدے ختم کردیئےجب کہ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت یورپی یونین نے میانمار کے فوجی جرنیلوں پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایک سال کے لیے  ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور حکمراں آن سانگ سوچی کو حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد سے ملک گیر پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں