انڈونیشیا: تیل کی تنصیب میں دھماکہ،متعدد زخمی

ریپبلکا اخبار کے مطابق، سرکاری تیل کمپنی پرتامینا کی اس تنصیب میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے

1610291
انڈونیشیا: تیل کی تنصیب میں دھماکہ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے صوبہ مغربی جاوا کےاندرا مایو نامی علاقے میں واقع ایک تیل کی تنصیب میں دھماکہ ہوا جس میں بیس افراد زخمی ہو گئے۔

 ریپبلکا اخبار کے مطابق، سرکاری تیل کمپنی پرتامینا کی اس تنصیب میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ  تنصیب میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ تنصیب میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق نصف شب ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہوا جس کی وجہ سے اطراف کو بھی نقصان پہنچا اور موجود مساجد کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 

 



متعللقہ خبریں