انڈونیشیا: کلیسا پر خود کش بم حملہ

صوبہ جنوبی سولاویسی  کے دارالحکومت مکاسر میں ایک کلیسا پر خود کش بم حملہ کیا گیا

1609796
انڈونیشیا: کلیسا پر خود کش بم حملہ

انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی  کے دارالحکومت مکاسر میں ایک کلیسا پر بم حملہ کیا گیا ہے۔

جنوبی سولاویسی کے پولیس شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ای زولپان  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک خود کش بم حملہ تھا۔

مکاسر بلدیہ کے مئیر محمد رمضان پومانتو نے کہا ہے کہ حملے کے وقت اتوار کی عبادت کے لئے کلیسا میں جمع افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

پومانتو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا  میں سرکاری حوالے کے بغیر شائع ہونے والی معلومات پر اعتبار نہ کریں اور تحمل سے کام لیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلدیہ نے سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس حکام نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے انسانی جسم کے ٹکڑوں کے حملہ آور  سے یا  کسی اور سے متعلق ہونے کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں