انڈونیشیا: کلیسا پر بم حملہ، 14 افراد زخمی

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک خود کش بم حملہ تھا،حملے میں کلیسا کے سکیورٹی عملے سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں: محکمہ پولیس

1609846
انڈونیشیا: کلیسا پر بم حملہ، 14 افراد زخمی

انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سولاویسی  کے دارالحکومت مکاسر میں ایک کلیسا پر بم حملہ کیا گیا ہے۔

جنوبی سولاویسی کے پولیس شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ای زولپان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک خود کش بم حملہ تھا۔

نیشنل پولیس ڈائڑیکٹریٹ کے ترجمان آرگو یووونو  کے مطابق بم حملے میں کلیسا کے سکیورٹی عملے سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

جنوبی سولاویسی پولیس ڈائریکٹریٹ کے بیان کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں میں سے ایک نے مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 28 منٹ پر اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

تاہم دوسرے حملہ آور کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ملک کی نہدۃ العلماء اور مجلس علماء جیسی اسلامی جماعتوں اور سول سوسائٹیوں کی طرف سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

مکاسر بلدیہ کے مئیر محمد رمضان پومانتو نے کہا ہے کہ حملے کے وقت اتوار کی عبادت کے لئے کلیسا میں جمع افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

کلیسا کے سامنے کئے گئے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں