میانمار: 114 ہلاکتوں کے بعد مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

ملک کے بڑے ترین دو شہروں یانگون اور ماندالائے سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے

1609930
میانمار: 114 ہلاکتوں کے بعد مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر

میانمار میں مارشل کے خلاف کل  کے احتجاجی مظاہروں میں 114 افراد کی ہلاکت کے بعد آج بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

ملک کے بڑے ترین دو شہروں یانگون اور ماندالائے سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

بعض علاقوں میں دوبارہ پولیس اور مظاہرین ایک دوسرے کے آمنے سامنے  آ گئے۔

'میانمار ناو 'انٹر نیٹ سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق کل کے احتجاجی مظاہروں میں 16 سالہ بچے سمیت 114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو ملک میں مارشل لاء نافذ ہونے کے بعد سے جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 420 تک پہنچ چکی ہے۔


ٹیگز: #میانمار

متعللقہ خبریں