ممبئی کے کووڈ سینٹر میں آگ لگ گئی،10 افراد ہلاک

ممبئی میں ایک مال کی بالائی منزل پر اسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا جہاں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

1609129
ممبئی کے کووڈ سینٹر میں آگ لگ گئی،10 افراد ہلاک

بھارتی شہر ممبئ کے ایک مال کے اندر بنائے گئے کووڈ سینٹر میں آتشزدگی کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

برنامہ ایجنسی کے مطابق، ممبئی میں مال کی بالائی منزل پر اسپتال کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کے لیے وارڈ بنایا گیا تھا جہاں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ عمارت میں پھنسے مریضوں اور دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا۔



متعللقہ خبریں