جاپان: شمالی کوریا  نے بحیرہ جاپان کی طرف 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں

شمالی کوریا کی طرف سے میزائل فائر کیا جانا سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے

1608228
جاپان: شمالی کوریا  نے بحیرہ جاپان کی طرف 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں

جاپان کے وزیر اعظم سوگا یوشی ہیدے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا  نے بحیرہ جاپان کی طرف 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے ہیں۔

قومی سلامتی کونسل NSC میں ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں وزیر اعظم سوگا نے کہا ہے کہ  شمالی کوریا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 4 منٹ پر اور 7 بج کر 23 منٹ پر 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ہیں جو جاپان کے کھُلے پانیوں  اور امتیازی اقتصادی زون  سے باہر گرے  ہیں۔

سوگا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے ممانعت کے باوجود شمالی کوریا کی طرف سے میزائل فائر کیا جانا سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سوگا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی یہ کاروائی جاپان اور اطراف کے علاقے کے امن اور سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ہم نے قومی سلامتی کونسل اجلاس میں اس کاروائی کے جواب میں حکومتی اقدام کا جائزہ لیا اور مواصلات میں تیزی لانے اور رائے عامہ کو حالات سے باخبر رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم  سوگا یوشی ہیدے  نے  بحری و فضائی رسل و رسائل کی سلامتی کی اہمیت پر زور دیا اورکہا ہے کہ ہوشیار اور چوکنّا رہنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے ۔ عوام کی پُر امن زندگی کے تحفظ کے لئے ہم امریکہ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں