بنگلہ دیش:روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی،درجنوں ہلاک و زخمی

کاکس بازارمیں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں رہائشی خیمے جل گئے اور مہاجرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا

1607382
بنگلہ دیش:روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی،درجنوں ہلاک و زخمی

بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپ میں خوفناک آتشزدگی کی جہ سے کئی خیمے جل کر خاکستر ہوگئے جس کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد  زخمی  ہوگئے ہیں۔

 خبرکے مطابق، کاکس بازارمیں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں رہائشی خیمے جل گئے اور مہاجرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی میں 28 افراد جاں بحق اور 400 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں

کیمپوں میں  ادویات اور خوراک کی کمی کا سامنا کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو نئی مشکل کا سامنا ہے، پہلے ہی اس علاقے کے کیمپوں میں رہائش کی جگہ نہایت کم ہے اور ایک ایک کیمپ میں چار چار خاندانوں کو رہنا پڑتا ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاپتہ مہاجرین کی تلاش کا کام جاری ہے، مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔

مہاجرین کی دوبارہ آبادکای حکومت کی پہلی ترجیح ہے جس کے لیے عالمی برادری کو بھی اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ میانمار میں فوج اور بدھ مت کے انتہا پسند پیروکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد افراد بنگلادیش نقل میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے



متعللقہ خبریں