میانمار میں مظاہرے،طبی عملہ بھی احتجاج میں شامل

سب سے بڑے شہر ینگون میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود مظاہرین نے گاڑیوں کے ہارن بجانا شروع کر دیے جبکہ شہر کے دو علاقوں میں فوج مخالف بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے

1605903
میانمار میں مظاہرے،طبی عملہ بھی احتجاج میں شامل

میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے، مندالے میں طبی عملے سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مارچ کیا۔

خبر کے مطابق،مونی وا قصبے میں مظاہرین پر پولیس نے آنسوگیس پھینکی اور فائرنگ کی جس کے نتیجے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سب سے بڑے شہر ینگون میں سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود مظاہرین نے گاڑیوں کے ہارن بجانا شروع کر دیے جبکہ شہر کے دو علاقوں میں فوج مخالف بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے۔ 

 یاد رہے کہ یکم فروری سے اب تک مرنے والے مظاہرین کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

دوسری جانب تائیوان میں برمی برادری نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا اور میانمار میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی یاد میں پھول رکھے۔

 



متعللقہ خبریں