افغانستان: طالبان کا حملہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک، 7 زخمی

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے پولیس چوکی پر مسلح حملے کے نتیجے میں8 پولیس اہلکار ہلاک، 7 زخمی

1596641
افغانستان: طالبان کا حملہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک، 7 زخمی

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے ایک پولیس چوکی پر مسلح حملے کے نتیجے میں8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بلخ پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان عادل شاہ عادل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے بلخ  کی تحصیل ناہری شاہ  کے واقعے میں عسکریت پسندوں نے  تحصیل کے گاوں شہرگ  ترکمانیہ  کے پولیس تھانے پر مسلح حملہ کیا ۔

عادل کے مطابق حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہےاور 7 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں حملے میں 12 فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں