میانمار میں پر تشدد مظاہرے جاری۔6 افراد ہلاک

واضح رہےکہ یکم فروری کو فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کے بعد سے میانمار میں جمہوریت کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

1594253
میانمار میں پر تشدد مظاہرے جاری۔6 افراد ہلاک

میانمار کی حفاظتی قوتوں نے فوجی جنتا کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے مظاہرین پر مختلف مقامات پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔

 واضح رہےکہ یکم فروری کو فوج کی طرف سے اقتدار پر قبضے کے بعد سے میانمار میں جمہوریت کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 میانمار ناو  کے مطابق،آج  بھی میانمار کی حفاظتی قوتوں نے ینگون، منڈالے اور دیگر شہروں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے برسائے اور اور ربڑ کی گولیوں سے فائرنگ کی۔

کئی مقامات پر باقاعدہ گولیاں چلائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں

دوسری طرف بغاوت  کی صبح سابق صدر ون مائینٹ پر فوجی عدالت نےمزید نئے الزامات عائد کیے ہیں جن میں آئین کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔

اگر یہ الزام ثابت ہو گئے تو سابق صدر کو تین سال قید ہو سکتی ہے۔

 علاوہ ازیں،آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ نے میانمار فوج سے ویڈیو کال میں جمہوریت کی بحالی اور آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے

متعللقہ خبریں