میانمار: مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم،اصلی گولیوں کا استعمال

میانمار میں پولیس نے چار مقامات پر مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ شہر کالے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے

1593695
میانمار: مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم،اصلی گولیوں کا استعمال

میانمار پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس پھینکی اور فائرنگ کی ہے۔

مظاہرین ینگون کے مختلف حصوں میں جمع ہوئے اور فوجی جنتا کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔

پولیس نے  چار مقامات پر مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ  شہر کالے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ  دو افراد کی صورتحال تشویشناک ہے۔

 یاد رہےکہ میانمار کی فوج نے ایک ماہ قبل آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد سے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں