میانمار:معزول رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 2 نئے مقدمات کا سامنا

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مزید دو نئے الزامات کا سامنا، عدالت میں پیش رہنما پر مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کر دیئے گئے

1592859
میانمار:معزول رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 2 نئے مقدمات کا سامنا

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مزید دو نئے الزامات کا سامنا، عدالت میں پیش رہنما پر مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔

خبر کے مطابق،آنگ سان سوچی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے خلاف ہونے والی عدالتی سماعت میں پیش ہوئیں۔

ان کے وکیل کا کہنا  تھا کہ عدالت نے آنگ سان سوچی پر مواصلاتی قوانین کی خلاف ورزی اور بدامنی کو ہوا دینے کے مزید دو الزامات عائد کر دیئے ہیں۔

 واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو اس سے قبل غیر قانونی ریڈیو رکھنے اور کورونا پابندیاں توڑنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

عدالت نے مزید کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔



متعللقہ خبریں