میانمار: فوجی جتھے نے مارشل لاء مخالف بیانات کی وجہ سے اقوام متحدہ کے نمائندے کو برطرف کر دیا

سفیر تن نے ایک غیر سرکاری ادارے  کے لئے بیانات جاری کئے ہیں اور سفارتی اختیارات و ذمہ داریوں کا غلط استعمال کیا ہے: میانمار ٹیلی ویژن

1592188
میانمار: فوجی جتھے نے مارشل لاء مخالف بیانات کی وجہ سے اقوام متحدہ کے نمائندے کو برطرف کر دیا

میانمار میں اقوام متحدہ کے مستقل نمائندے کیاو موئی تُن  کو مارشل لاء مخالف بیانات جاری کرنے کی وجہ سے "ملک سے غداری" کے الزام کے ساتھ فوجی حکام کی طرف سے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

میانمار سرکاری ٹیلی ویژن چینل MRTV کے مطابق " سفیر تن نے ایک غیر سرکاری ادارے  کے لئے بیانات جاری کئے ہیں اور سفارتی اختیارات و ذمہ داریوں کا غلط استعمال کیا ہے"۔

فوجی حکام نے تن کو غداری کا قصوروار ٹھہرایا اور عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی میں ایک روز قبل میانمار کے لئے منعقدہ نشست  سے خطاب میں تُن نے بین الاقوامی برادری سے میانمار میں مارشل لاء کو روکنے کا مطالبہ کیا  اور اقوام متحدہ سے میانمار میں فوجی انتظامیہ کی مخالفت کرنے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے ہر ضروری قدم اٹھانے کی اپیل کی تھی۔


ٹیگز: #میانمار

متعللقہ خبریں