چین کے کوسٹل سکیورٹی بحری جہاز جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گئے

چین کے 2 ساحلی سکیورٹی  بحری جہاز مشرقی بحیرہ چین میں متنازع سینکاکو جزائر  کے اطراف میں جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گئے

1587576
چین کے کوسٹل سکیورٹی بحری جہاز جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گئے

چین کے 2 ساحلی سکیورٹی  بحری جہاز مشرقی بحیرہ چین میں متنازع سینکاکو جزائر  کے اطراف میں جاپان کی بحری حدود میں داخل ہو گئے۔

جاپان کے جنوب مغربی صوبے اوکینیاوا کی تحصیل ناہا  میں واقع 11 ریجنل کوسٹل سکیورٹی ہیڈ کوارٹر  کے مطابق چین کے بحری جہازوں نے جاپان کی بحری حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 50 منٹ کے لگ بھگ چین کے کوسٹل سکیورٹی بحری جہاز،  متنازع سینکاکو جزائر  کی بحری  حدود کی خلاف ورزی کے بعد  کوبا۔جیما جزیرے کے اطراف میں موجود جاپانی ماہی گیروں کی کشتیوں کے قریب پہنچ گئے۔

ماہی گیر کشتیوں کو علاقے میں بھیجے گئے جاپانی کوسٹل سکیورٹی بحری جہازوں کی حفاظت میں لے لیا گیا اور چین کے بحری جہازوں کو علاقہ  ترک کرنے کی وارننگ دی گئی ۔

11 ریجنل کوسٹل سکیورٹی ہیڈ کوارٹر   کے مطابق چین  رواں سال کے آغاز سے اب تک 9 دفعہ جاپان کی بحری حدود کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں