افغانستان، دارالحکومت کابل میں تین سول کاروں کو بموں سے اڑا دیا گیا

ہ  دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات تا حال  کسی نتیجے سے دور ہیں

1587358
افغانستان، دارالحکومت کابل میں تین سول کاروں کو بموں سے اڑا دیا گیا

اطلاع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل  میں مختلف مقامات پر تین کاروں کو  بم دھماکوں سے ہوا میں اڑا دیا گیا جس سے ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ 

حملے کی شکار تینوں کار وں میں شہری سوار تھے جب کہ ایک کار میں خاتون سمیت بچے بھی موجود تھے۔

پہلا دھماکا دارالامن روڈ پر ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک حالت نازک بتائی جاتی ہے ، دوسرا دھماکہ  کارتہ پروان نامی علاقے  میں ہوا جس میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

تیسرے دھماکے میں2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تینوں کارروائیوں کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں واقعات میں مماثلت کو دیکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

خیال  رہے کہ  دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات تا حال  کسی نتیجے سے دور ہیں۔

 اور ماہ  جنوری سے ابتک محض  کابل میں 39 بارودی دھماکے اور 8 مسلح حملے ہوئے ہیں جن میں 51 افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں