میانمار میں مظاہرے جاری،برطانیہ اور کینیڈا نے بھی پابندیاں لگادیں

برطانیہ نے کہا کہ وہ تین جرنیلوں پر اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں عائد کرے گا جبکہ کینیڈا نے کہا کہ وہ 9 فوجی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گا

1586658
میانمار میں مظاہرے جاری،برطانیہ اور کینیڈا نے بھی پابندیاں لگادیں

میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے، ینگون میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ادھر دارالحکومت نیپئدا میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔

نیپئدا میں انجینیئروںسمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی جنھیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور  آبی توپ کے ذریعے انھیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

ینگون میں بھی شہری بڑی تعداد میں احتجاج میں شریک ہوئے

دوسری جانب ،برطانیہ اور کینیڈا نےحکومت کا تختہ الٹنے پر میانمار کے حکمران جرنیلوں پر مختلف پابندیاں عائد کردیں۔

برطانیہ نے کہا کہ وہ تین جرنیلوں پر اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیاں عائد کرے گا جبکہ کینیڈا نے کہا کہ وہ 9 فوجی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مل کر میانمار کی فوج کو انسانی حقوق کی پامالیوں کا ازالہ اور عوام کے لیے انصاف کے حصول کا تقاضہ کریں گے'۔

میانمار کی فوجی حکومت نے نئی پابندیوں پر فوری رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔



متعللقہ خبریں