میانمار میں حالات مزید بگڑنے کا خطرہ ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے میانمار میں تشدد پھیلنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ینگون اور اس کے مضافات میں فوج کی بھری نفری تعینات کی گئی ہے

1585422
میانمار میں حالات مزید بگڑنے کا خطرہ ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ  نے میانمار میں تشدد پھیلنے کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  ینگون اور اس کے مضافات میں فوج کی بھری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے حقوق انسانی ٹام اینڈریو کے مطابق قریبی علاقوں سے فوجی دستوں کو ینگون کی جانب روانہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ینگون میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

ٹام اینڈریوز کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ماضی میں جب بھی اتنے بڑے پیمانے پر فوجی نقل و حمل کی گئی ہیں تو انسانی حقوق پامالیاں بڑے پیمانے پر دیکھی گئی تھیں۔

ایسی افواہیں بھی ہیں کہ گرفتار شدہ رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف خفیہ عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں