ایران: ایران اور روس کی شرکت سے جاری بحری مشقوں میں بھارت بھی شامل ہو گا

ایران اور روس کے بحری بیڑوں کی شرکت سے جاری مشقوں میں انڈین بحریہ بھی شرکت کرے گی: حسین خانزادہ

1584744
ایران: ایران اور روس کی شرکت سے جاری بحری مشقوں میں بھارت بھی شامل ہو گا

ایران اور روس کے بحری بیڑے  کی شرکت سے بحیرہ عمان اور بحیرہ ہند  کے شمال میں جاری  فوجی مشقوں میں بھارت بھی شامل ہو گا۔

ایران بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حسین خانزادہ نے سرکاری ذرائع ابلاغ سے جاریکردہ بیان میں "بحریہ سلامتی پٹّی" کے زیرِ عنوان اور  ایران اور روس کی شرکت سے آج سے شروع ہونے والی 2 روزہ فوجی مشقوں کے بارےمیں معلومات فراہم کی ہیں۔

خانزادہ نے کہا ہے کہ "ایران اور روس کے بحری بیڑوں کی شرکت سے جاری ان مشقوں میں انڈین بحریہ بھی شرکت کرے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " اس سے قبل کی مشقوں میں چین کی بحریہ نے بھی شرکت کی تھی لیکن رواں سال کی مشقیں چین کے سالِ نو کے موقع پر ہونے کی وجہ سے چین مشقوں میں شامل نہیں ہو رہا۔ تاہم رواں سال کی مشقوں کی خصوصیت انڈین بحریہ کی شرکت ہے۔ انڈین بحری بیڑے کی مشقوں میں شرکت اہمیت کی حامل ہے"۔

مشقوں کے ترجمان کموڈور غلام رضا تہانی نے کہا ہے کہ یہ مشقیں بحیرہ ہند کے شمال میں اور بحیرہ عمان میں 17 کلومیٹر وسیع علاقے کے اندر ہو رہی ہیں۔

تہانی نے کہا ہے کہ مشقوں کے سرفہرست اہداف میں بین الاقوامی بحری تجارت کی تحفظ کو مضبوط بنانا، بحری قزاقوں کے خلاف جدوجہد، بحری دہشت گردی  کا سدباب، تلاش و بچاو  کے شعبوں میں معلومات کا تبادلہ اور جنگی حکمت عملی آپریشنوں میں تجربے کا تبادلہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں دسمبر 2019 میں ایران، روس اور چین کے درمیان مذکورہ سے مشابہہ جنگی مشقیں کی گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں