بھارت: ریاست مدھیہ پردیش میں بس نہر میں جا گری،درجنوں ہلاک

وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے ایک بس حادثے کے نتیجے میں 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1584808
بھارت: ریاست مدھیہ پردیش میں بس نہر میں جا گری،درجنوں ہلاک

وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے ایک بس حادثے کے نتیجے میں 40افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، جس وقت بس نہر میں گری، اس وقت اس بس پر پچاس مسافر سوار تھے۔

امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں ٹریفک حادثات کی شرح سب سے بلند ہے۔

 یاد رہےکہ سن دو ہزار انیس کے دوران اس ملک میں ایک لاکھ اکاون ہزار افراد ایسے حادثات سے ہلاک ہوئے تھے، اس طرح  سےہلاک ہونے والوں کی یومیہ تعداد چار سو چودہ بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں