چین کے آخری قبیلے کا گاوں جل کر راکھ ہو گیا

شہری زندگی سے دُور روایتی شکل کے گھروں پر مشتمل یہ گاوں چین  کے اہم سیاحتی مراکز میں سے ایک تھا

1583900
چین کے آخری قبیلے کا گاوں جل کر راکھ ہو گیا

چین کے صوبہ ین آن کاگاوں 'وینگ ڈنگ' جل کر راکھ ہو گیا۔

وینگ ڈنگ ملک کے آخری قبیلے 'وا' کا مسکن ہونے اور اس قبیلے کی سادہ طرز زندگی کی وجہ سے مشہور  تھا۔

گاوں کے گھر گھاس پھونس سے بنے ہونے کی وجہ سے آگ  نے تیزی سے پھیل کر پورے گاوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

واقعے میں اگرچہ پورا گاوں جل گیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ شہری زندگی سے دُور روایتی شکل کے گھروں پر مشتمل یہ گاوں چین  کے اہم سیاحتی مراکز میں سے ایک تھا۔



متعللقہ خبریں