افغانستان میں دہشت گردوں نے ایک بار اپنے ہاتھ خون سے رنگ لیے

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے

1574183
افغانستان میں دہشت گردوں نے ایک بار اپنے ہاتھ خون سے رنگ لیے

افغان صوبے ننگر ہار ميں آج ہفتہ 30 جنوری کی صبح ہونے والے ايک طاقتور خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 افغان  فوجی ہلاک  ہو گئے۔

صوبہ ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے ایک رکن اجمل عمر نے میڈیا کو بتایا ہےکہ  ضلع شیر زاد میں ہونے والے اس خودکش حملے میں 4  سیکیورٹی اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔خود کش  حملہ آور دھماکا خیز مواد سے لدی ایک گاڑی پر سوار تھا۔

اس خونخوار حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان ترجمان کے مطابق اس کار بم دھماکے میں مجموعی طور پر 50 افغان فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار ميں 'اسلامک اسٹيٹ‘ اور افغان طالبان دونوں ہی متحرک ہيں اور اکثر سکيورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہيں۔

ایک جانب سے طالبان حملوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب افغانستان میں شدت آمیز حملوں کے خاتمے کے زیر مقصد افغان  مذاکرات وفد قطر  میں  مذاکرات کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں