نئی دہلی:اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کےقریب کھڑی 4 سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

1573796
نئی دہلی:اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں اسرائیلی سفارتخانے کےقریب کھڑی 4 سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات لی جارہی ہے، تاہم دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  ہلکی شدت کا  یہ دھماکہ بھارت ۔اسرائیل تعلقات کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔

دھماکے میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب کھڑی 4 سے 5 گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کی طرف جانے والی سڑک بند کردی گئی۔

دھماکے میں کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی بھی اطلاع نہیں ہے



متعللقہ خبریں