چینی سرحد پر ہمارے فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے: صدر ہند

ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق، صدر ہند نے ملکی سالمیت کے تحفظ کے تحت کنٹرول لائن پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرتےہوئے کہا کہ یہ اقدام عوامی مفادات کے تحفظ اور ضرورت کے لیے اٹھایا گیا ہے

1573777
چینی سرحد پر ہمارے فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے: صدر ہند

 بھارتی صدر رام  ناتھ کووند کے مطابق، ہند۔چین سرحد پر  فوجیوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

 ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی خبر کے مطابق، صدر ہند نے ملکی سالمیت کے تحفظ کے تحت کنٹرول لائن پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرتےہوئے کہا کہ یہ اقدام عوامی مفادات کے تحفظ اور ضرورت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

 واضح رہے  کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہمالیہ کے کوہساری علاقے میں بعض زمینی تنازعات جھڑپوں کا باعث بن رہے ہیں۔

 بیجنگ انتظامیہ جنوبی تبت  کے نام پر بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے نوے ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر اپنا حق جتا رہی ہے  جبکہ حکوت ہند کا کہنا ہے ہک  38 ہزار کلومیٹر کے علاقے پر چین نے قبضہ کر رکھا ہے۔

سن 2017 سے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ بڑھ چکا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں