انڈونیشیا: حکام کی ہدایت، 'میراپی سے دور رہیں'، 6 گھنٹوں میں مزید 22 دھماکے

دھانے کا اگلا ہوا لاوا پہاڑ کی جنوب مغربی ڈھلوان سے 1600 میٹر نیچے بہہ گیا ہے

1572292
انڈونیشیا: حکام کی ہدایت، 'میراپی سے دور رہیں'، 6 گھنٹوں میں مزید 22 دھماکے

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں حالیہ 6 گھنٹوں میں 22 دھماکے ہوئے ہیں۔

آتش فشانی  و زولوجک  آفات مرکز  کے مطابق  مقامی وقت  کے مطابق صبح 6 بجے سے لے کر 12 بجے کے درمیان انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں واقع آتش فشاں پہاڑ میراپی میں 22 دفعہ دھماکے ہوئے اور پہاڑ کے دھانے نے دھواں اور راکھ  اگلی۔

بیان کے مطابق دھانے کا اگلا ہوا لاوا پہاڑ کی جنوب مغربی ڈھلوان سے 1600 میٹر نیچے بہہ گیا ہے۔

حکام نے کل بھی جاری کردہ بیان میں لاوے کے 1000 میٹر نیچے تک بہنے کا اعلان کیا تھا۔

حکام نے علاقے میں اورنج الارم دے دیا ہے اور عوام کو آتش فشاں سے 5 کلو میٹر دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔


ٹیگز: #میراپی

متعللقہ خبریں