انڈونیشیا نے ایران اور پاناما کے پرچم بردار 2 ٹینکر بحری جہازوں کے عملے کو حراست میں لے لیا

انڈونیشیا نے ایندھن کی غیر قانونی ترسیل کی وجہ سے ایران اور پاناما کے پرچم بردار 2 ٹینکر بحری جہازوں کے عملے کو حراست میں لے لیا

1571601
انڈونیشیا نے ایران اور پاناما کے پرچم بردار 2 ٹینکر بحری جہازوں کے عملے کو حراست میں لے لیا

انڈونیشیا نے ایندھن کی غیر قانونی ترسیل کی وجہ سے ایران اور پاناما کے پرچم بردار 2 ٹینکر بحری جہازوں کے عملے کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیا محکمہ ساحلی سلامتی BAKAMLA کے شعبہ پروٹوکول اور پبلک ریلیشن کے سربراہ وِنسو پراماندیتا نے کہا ہے کہ پیٹرول کی غیر قانونی ترسیل کی وجہ سے 2 ٹینکر بحری جہازوں کے عملوں میں شامل 36 ایرانی اہلکاروں اور 25 چینی اہلکاروں کو تفصیلی تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پراماندیتا نے کہا ہے کہ ٹینکروں کے کاغذات کی بھی چھان پھٹک کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی پرچم بردار 'ایم ٹی ہارس' نامی اور پاناما کا پرچم بردار 'ایم ٹی فریا' نامی ٹینکر باتام جا رہے ہیں۔

انڈونیشیا وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیوکو فائزاسیاہ نے بھی کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے ٹینکروں کے بارے میں تفتیشی کاروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 24 جولائی کو انڈونیشیا نے، پیٹرول کی غیر قانونی ترسیل کے شبے میں صوبہ مغربی کالیمانتان  سے منسلک پونٹیاناک  شہر کے کھلے سمندر میں ساحلی سکیورٹی فورسز کی طرف سے ایران اور پانامہ کے پرچم بردار دو ٹینکر جہازوں کو تحویل میں لئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بھی کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ" انڈونیشیا کوسٹل سکیورٹی فورسز کی طرف سے متنازع معلومات موصول ہوئی ہیں۔ ہم نے انڈونیشیا حکومت سے مزید تفصیل کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم واقعے کو زیادہ واضح اور شفاف شکل میں جاننے کے خواہش مند ہیں"۔



متعللقہ خبریں