کشمیری آج بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں

یہ دن منانے کامقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے

1571234
کشمیری آج بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اوردنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں جس کامقصد عالمی برادری کی توجہ جموں وکشمیر پربھارت کے غیرقانونی اور غاصبانہ قبضے کی طرف دلانا ہے۔

یہ دن منانے کامقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی طرف سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بے گناہ کشمیریوں کی زیرحراست ہلاکتوں اورمسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عوام پرزوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی تسلط اورریاستی دہشت گردی کے خلاف آج احتجاجاً مکمل ہڑتال کریں۔

آزاد جموں وکشمیر کے تمام دس اضلاع میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کے لئے آج احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اورمظاہرے کئے جائیں گے۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں،ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔منگل کو اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے آزادی،جینے حتی کہ سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے،ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں،یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے،ہمارے ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہندوستانیو کیا کشمیری انسان نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں