بھارت: ریپبلک ڈے کے موقع پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال

نئی دہلی میں ریپبلک ڈے کے موقع پر ٹریکٹروں کے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں شامل کسانوں کے خلاف پولیس  نے آنسو گیس کا استعمال کیا

1571407
بھارت: ریپبلک ڈے کے موقع پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس کی طرف سے آنسو گیس کا استعمال

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریپبلک ڈے کے موقع پر ٹریکٹروں کے ساتھ احتجاجی مظاہرے میں شامل کسانوں کے خلاف پولیس  نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اطلاع کے مطابق ملک میں  کئی روز سے جاری کسانوں کے احتجاجی مظاہروں  کے سلسلے میں تکری اور سنگھو  کاشتکار گروپ نئی دہلی کے 6 مختلف مقامات سے شہر میں داخل ہوئے۔

مظاہرین نے پولیس کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو توڑ کر احتجاجی مظاہرے کی گزر گاہ کی خلاف ورزی کی جس پر پولیس نے کاشتکار مظاہرین کے خلاف آنسو گیس  کا استعمال کیا۔

پولیس کی رکاوٹوں کو توڑنے والے کسانوں نے اپنے ٹریکٹروں  کے ساتھ ریپبلک ڈے کی مناسبت سے جاری تقریبات  کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔

مظاہرین کے تقریبات کے مقام میں داخلے کی ممانعت کی وجہ سے کسان مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ستمبر 2020 کو منظور کئے گئے  اور زرعی اصلاحات پر مبنی 2 قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کسانوں کا موقف  ہے کہ ان قوانین کی رُو سے فلور پرائس اور معاون فروخت پالیسیوں کا خاتمہ ہو جائے گا  اور  دلّال کمپنیاں قیمتیں گِرا کر کسانوں کو ان کی زمینوں سے محروم کر دیں گی۔



متعللقہ خبریں