مقبوضہ کشمیر ، بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا جائے گا،مکمل ہڑتال ہو گی

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے

1570354
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپرمنایا جائے گا،مکمل ہڑتال ہو گی

بھار ت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں منگل کو بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپر منایاجائے گا اور مکمل ہڑتال کی جائیگی تاکہ دنیا کو یہ واضح پیغام دیا جاسکے کہ بھارت جس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں کو اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔

 کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت تنظیموں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی اپیل کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے سرینگر ، پلوامہ ، ترال ، کولگام ، اسلام آباد ، شوپیاں ، کپواڑہ ، ہندواڑہ ، بانڈی پور اوروادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں لوگوں سے بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کرنے اور اپنے گھروں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر احتجاج کے طورپر سیاہ جھنڈے لہرانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

ادھرقابض انتظامیہ نےآج (منگل کو ) بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر سیکیورٹی کے نام پر کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ جگہ جگہ لوگوںاور گاڑیوں کو روک کر جامہ تلاشیاں لی جارہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔



متعللقہ خبریں