انڈونیشیا، کل آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے تلے سے 46لاشیں نکالی جا چکی ہیں ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

1564839
انڈونیشیا، کل آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سولا ویسی کے شہر ماموجو میں کل رونما ہونے والے زلزلے  سے ہلاکتوں کی تعداد 46 تک ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز مازن شہر سے شمال مشرق میں 6 کلومیٹر کی دوری پر تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 کی رپورٹ کے مطابق خوفناک زلزلے میں درجنوں رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے ملبے تلے سینکڑوں افراد دب گئے۔  امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے تلے سے 46لاشیں نکالی جا چکی ہیں ہیں جب کہ 600 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ 600 سے زائد زخمیوں میں سے 18 کی ہلاکت نازک ہے جبکہ 200 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور بلاجواز گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ماہی گیروں کو سمندر سے پہلے واپس بلا لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں