عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین پہنچ گئی،کورونا کا سبب تلاش کرے گی

چینی ادارہ برائے قومی صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عالمی ادارے کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سےمتعلق تحقیق کرے گی

1563561
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم چین پہنچ گئی،کورونا کا سبب تلاش کرے گی

کورونا وائرس کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت  کے ماہرین کی ٹیم ووہان پہنچ گئی۔

چینی میڈیا کی جانب سے ماہرین کی ٹیم کے ووہان کے ووہان پہنچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

چند روز قبل چینی ادارہ برائے قومی صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ عالمی ادارے کی 10 ماہرین پر مشتمل ٹیم چینی سائنسدانوں کیساتھ مل کر کورونا وائرس کی ابتداء سےمتعلق تحقیق کرے گی۔

چینی کمیشن نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا، تاہم  بتایا گیا ہے  کہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین پہنچنے پر ممکنہ طور پر دو ہفتے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں