افغانستان: بم حملہ، 3 افراد ہلاک

وزارت برائے پبلک ڈیفنس کے ترجمان ضیاء وادان کی گاڑی میں نصب بم اڑا دیا گیا، وادان سمیت 3 افراد ہلاک ایک شخص زخمی

1560656
افغانستان: بم حملہ، 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین کے ذرائع ابلاغ کےلئے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارت برائے پبلک ڈیفنس کے ترجمان ضیاء وادان کی گاڑی میں نصب بم کابل کے علاقے کارتہ نو میں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

آرین  کے مطابق حملے میں وادان اور ان کے 2 ساتھی ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

ترجمان نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے تاہم تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں