میں ہر شعبے میں ناکام ہوں: کِم جونگ اُن

کِم جونگ اُن نے اقتصادیات سمیت تقریباً ہر شعبے میں اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر لیا

1558572
میں ہر شعبے میں ناکام ہوں: کِم جونگ اُن

شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے کہا ہے کہ میں تقریباً تقریباً ہر شعبے میں ناکام ہوں۔

دنیا کے سب سے زیادہ بند ملک شمالی کوریا میں حزب اقتدار لیبر پارٹی کی اسمبلی نے سال 2016 کے بعد سے پہلی دفعہ اجلاس کیا۔

آٹھویں دفعہ منعقدہ اس اجلاس کا، امریکہ کے صدر  جو بائڈن کے اقتدار سنبھالنے سے فوراً پہلے انعقاد مرکز توجہ بنا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں کِم جونگ اُن نے اقتصادیات میں اپنی ناکامیوں کا ذکر  کیا اور تقریباً ہر شعبے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ کورونا وباء کے آغاز سے شمالی کوریا میں کسی کرونا کیس کا اعلان  نہ  کئے جانے کے باوجود امریکی ذرائع ابلاغ  کی حالیہ خبروں کے مطابق ملک نے ویکسین کا آرڈر دیا ہے تاہم مذکورہ اجلاس میں شامل 7 ہزار شرکاء میں سے کسی کے منہ پر ماسک نہیں دیکھا گیا۔

اسمبلی اجلاس کے کتنے دن جاری رہنے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئیں  لیکن گذشتہ سالوں کے اجلاس کو دیکھا جائے تو 2016 کا اجلاس 4، 1980 کا 5 اور 1970 کا اجلاس 12 دن جاری رہا تھا۔



متعللقہ خبریں