ایسٹر سنڈے کے منصوبہ سازوں کو گرفتار یا ہلاک کیا جا چکا ہے: سری لنکن حکام
سری لنکن پولیس سربراہ چندانا وِکرامارتنے نے بتایا کہ تقریباً تمام مشتبہ منصوبہ سازوں کو یا تو گرفتار کیا جا چکا ہے یا وہ ہلاک ہو چکے ہیں
1196605
ایسٹر سنڈے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی اکثریت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
یہ بات سری لنکا کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
بیان کے مطابق، حکام نے کارروائیوں کے دوران بم بنانے کا سامان قبضے میں لیا جبکہ منصوبہ سازوں سے منسلک تقریباً 40 ملین ڈالرز کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ہیں۔
پولیس سربراہ چندانا وِکرامارتنے نے بتایا کہ تقریباً تمام مشتبہ منصوبہ سازوں کو یا تو گرفتار کیا جا چکا ہے یا وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ سری لنکا میں 21 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 253 افراد مارے گئے تھے۔