سری لنکا، داعش کے خوفناک حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 359
سری لنکا میں عیسائیوں کے مقدس تہوار ایسٹر کے موقع پر دہشت گردوں نے مختلف گرجا گھروں اور کولمبو کے تین 5 فائیو سٹار ہوٹلوں پر مسلح حملے کیے تھے
1188823
سری لنکا میں ایسٹر کی تقریبات کے وقت گرجا گھروں اور ہوٹلوں کو ہدف بنانے والے دہشت گرد بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی ہے۔
سری لنکا محکمہ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایسٹر تقریبات کے دوران بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے
انہوں نے بتایا کہ حملوں کے بعد کل کیے گئے آپریشن کے دائرہ کار میں مزید 18 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور اس کے ساتھ مجموعی طور پر مشکوک افراد کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ سری لنکا میں عیسائیوں کے مقدس تہوار ایسٹر کے موقع پر دہشت گردوں نے مختلف گرجا گھروں اور کولمبو کے تین 5 فائیو سٹار ہوٹلوں پر مسلح حملے کیے تھے۔
تازہ معلومات کے مطابق 359 افراد کے ہلاک اور 500 سے زائد کے زخمی ہونے والے ان حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔