بھارت، 150 سے زائد افراد مٹی تلے دب گئے

آمبے گاؤں میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 40 گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں جس کی وجہ سے 150 سے زائد افراد کے زیر زمین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے

74659
بھارت، 150 سے زائد افراد مٹی تلے دب گئے

بھارت کے مغرب میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد کے زیر زمین دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
صوبہ مہاراشٹرا سے منسلک علاقے پونے کے حکام میں سے پربھاکر دیش مکھ نے کہا ہے کہ آمبے گاؤں میں لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں 40 گھر مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں جس کی وجہ سے 150 سے زائد افراد کے زیر زمین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دیش مکھ نے سی این این۔آئی بی این ٹی وی کے لئے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وفاقی ریسکیو ٹیمیں علاقے میں پہنچنے والی ہیں ، خراب راستے اور شدید بارشیں امدادی ٹیموں کی متاثرہ علاقے تک رسائی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
پربھاکر دیش مکھ نے کہا کہ علاقے کی عوام نے مہ ے ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں