کابل: ہوائی اڈے کے قریب بم حملہ،تین غیر ملکی ہلاک

افغان دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں تین غیر ملکی مشیر ہلاک ہوگئے ہیں

66531
کابل: ہوائی اڈے کے قریب بم حملہ،تین غیر ملکی ہلاک

افغان دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں تین غیر ملکی مشیر ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جب ایک سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے ہوائی اڈے کے باہر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق ابھی تک ہلاک ہونے والے غیر ملکی مشیروں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ایک ترجمان ذبح اللہ مجاہد نےآج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول لرلی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں