افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن

خوست اور ہلمند میں طالبان کے خلاف آپریشنوں میں 3 افغان فوجی شہید اور 30 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے

65906
افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن

افغانستان کے شہروں خوست اور ہلمند میں طالبان کے خلاف آپریشنوں میں 3 افغان فوجی شہید اور 30 طالبان عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغان فورسز کی طرف سے خوست کی تحصیل موسٰی خیل میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں23 عسکریت پسند ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ہلمند کی تحصیل سانگن میں بھی آپریشن کیا گیا جس میں 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیاہے جبکہ 3 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔
ان آپریشنوں کے دوران کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن کو بھی تحویل میں لیا گیاہے۔
طالبان کی طرف سے تاحال آپریشنوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں