چین کے صوبے ہونان میں ریڈ الارم

چین کے وسطی صوبے ہونان میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ درجے کا ریڈ الارم دے دیا گیا

130070
چین کے صوبے ہونان میں ریڈ الارم

چین کے وسطی صوبے ہونان میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ درجے کا ریڈ الارم دے دیا گیا ہے۔
علاقے کے تاریخی اور سیاحتی شہروں میں سے فنگ ہویانگ بارشوں سے سب زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ہے۔
شہر میں متعدد ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں میں پانی بھر گیا ہے، دریاوں کے ساحلی مقامات پر رہائش پذیر 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے میں سیلاب کی وجہ سے متعدد موٹروے راستے رسل و رسائل کے لئے بند ہو گئے ہیں۔
توقع ہے کہ صوبے میں شدید بارشوں کا سلسلہ کل شام تک جاری رہے گا۔
ملک کے جنوبی صوبے گیوجیو میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تودے کے نیچے سے ایک لاش نکالی گئی ہے جبکہ 4 افراد کے لئے تلاش کا کام جاری ہے۔
اسی علاقے میں کل گیو جیو اور سچویان کے صوبوں سے منسلک ریلوے لائن پر بھی مٹی کے تودے گرنے سے ٹرین کے سفر کچھ دیر کے لئے بند کر دئیے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں