افغانستان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی

اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو منظور کر لیا ہے

127284
افغانستان میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو گی

افغانستان میں انتخابی نتائج کے بارے میں کشیدگی اختتام کو پہنچ گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ملک میں ماہِ جون میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں حصہ لینے والے امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو منظور کر لیا ہے۔
انتخابات کے جاری کردہ نتائج کے مطابق اشرف غنی نے 56.44 فیصد اور عبداللہ عبداللہ نے 43.56 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔
تاہم انتخابات میں دھاندلیوں کے دعوے سے امیدواروں نے نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کابل کا دورہ کیا اور دونوں امیدواروں سے ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان بین الاقوامی مبصرین کی نگرانی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے موضوع پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔
دونوں امیدواروں نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ رائے شماری سے حاصل ہونے والے نتائج کا احترام کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں