ہم افغانستان کے مسائل حل ہونے کے خواہاں ہیں: کیری

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلی عہدے دار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج بھی کابل میں افغان رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں جاری رکھیں گے

126586
ہم افغانستان  کے مسائل حل  ہونے کے خواہاں ہیں: کیری

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلی عہدے دار نے کہا ہے کہ افغانستان کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج بھی کابل میں افغان رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔
امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جان کیری اپنی ملاقاتوں میں فریقین کو افغان صدارتی انتخاب میں ڈالے گئے ووٹوں کی تفصیلی جانچ پڑتال اور افغانستان میں ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کے قیام پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
امریکی عہدے دار نے تصدیق کی کہ گزشتہ روز جان کیری اور افغانستان کی اگلی صدارت کے دونوں امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں قومی حکومت کے قیام کا معاملہ زیرِ بحث لایا گیا ۔

کیری نے کہا کہ امریکہ ایک متحد، مستحکم اور جمہوری افغانستان چاہتا ہے اور امریکی حکومت کی خواہش ہے کہ جمہوری راستے سے جو بھی افغانستان کا صدر منتخب ہو وہ ملک کے تمام لوگوں کو یکجا کر کے مستقبل کی جانب سفر کا آغاز کرے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں