افغانستان: ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی

افغانستان میں دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے دھاندلی کے دعووں کے بعد ووٹوں کی گنتی دوبارہ شروع کی گئی جس کے حتمی نتائج کا اعلان بائیس جولائی کو ہوگا

126702
افغانستان: ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی

افغانستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق ، ملک میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کی رو سے اشرف غنی نے 56٫44 اور عبداللہ عبداللہ نے 43٫56 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
انتخابی نتائج میں دھاندلی کا دعوی کرنے والے امیدوار عبداللہ عبداللہ انہیں مسترد کرتےہوئے دھمکی دی کہ وہ ملک میں ایک متبادل حکومت قائم کر دیں گے۔
دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے دھاندلی کے دعووں کے بعد ووٹوں کی گنتی دوبارہ شروع کی گئی جس کے حتمی نتائج کا اعلان بائیس جولائی کو ہوگا۔
اس دوران ملک کے مغربی علاقے غُور میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ٹیم اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس پر بم حملہ کیا گیا جس میں سات پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔
بعد ازاں ہونے والی جھڑپ میں آٹھ طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں