کیری کا دورہ افغانستان،انتخابی نتائج پر مصالحت کی کوششیں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انتخابی نتائج پر موجود اعتراضات کو ختم کروانے کی غرض سے افغانستان کا دورہ کیا جہاں وہ صدارتی امیداروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی سے ملاقات کریں گے

125227
کیری کا دورہ افغانستان،انتخابی نتائج  پر مصالحت کی کوششیں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے انتخابی نتائج پر موجود اعتراضات کو ختم کروانے کی غرض سے افغانستان کا دورہ کیا ۔
کیری گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے امیدواروں ،عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔
افغان صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق ، سابق وزیر خزانہ اشرف غنی کو 56٫44 فیصد جبکہ عبداللہ عبداللہ کو 43٫56 فیصد ووٹ ملے تھے۔
لیکن عبداللہ عبداللہ نے انتخابات میں اپنی برتری کا دعوی کرتےہوئے غنی کی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں