افغانستان:طالبان کا خودکش حملہ 6 افراد ہلاک

خود کش حملہ اقوام متحدہ کے افغان رپورٹ شائع کرنے کے دن کیا گیاہے

123709
افغانستان:طالبان کا خودکش حملہ 6 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خود کش حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت کُل 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق اپنے جسموں کے ساتھ بم باندھ کر 11 عسکریت پسند گاڑیوں میں گورنر آفس کے سامنے آئے۔
حملہ آوروں میں سے ایک نے اپنے جسم سے بندھا بم عمارت کے داخلی حصے کے سامنے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں افغان پولیس نے حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ خود کش حملہ اقوام متحدہ کے افغان رپورٹ شائع کرنے کے دن کیا گیاہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نصف میں ملک میں تشدد کے واقعات کی شرح میں سال 2013 کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حالیہ 6 ماہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 564 اور زخمیوں کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں