افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں چار کا تعلق ایساف امن فوج سے جبکہ دو کا تعلق افغان پولیس سے ہے۔یہ اس برس افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج پر سب سے جان لیوا حملہ ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے

121954
افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں  16 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرق میں خود کش حملہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
اس حملے کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں چار کا تعلق ایساف امن فوج سے جبکہ دو کا تعلق افغان پولیس سے ہے۔
یہ اس برس افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج پر سب سے جان لیوا حملہ ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں طالبان عسکریت پسند اس نوعیت کے حملے کرتے رہے ہیں۔
ایساف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے چار کا تعلق جمہوریہ چیک سے ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں