اشرف غنی افغانستان کے نئے صدر منتخب

ابتدائی نتائج کے مطابق اشرف غنی نے 56.44فیصد ووٹ حاصل کیےجبکہ عبداللہ عبداللہ کو 43فیصد ووٹ ملے۔عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے

121060
اشرف غنی افغانستان کے نئے صدر منتخب

افغان الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق اشرف غنی نے 56.44فیصد ووٹ حاصل کیےجبکہ عبداللہ عبداللہ کو 43فیصد ووٹ ملے۔
الیکشن کمیشن کے سربراہ نے پیر کو کابل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اشرف غنی کے حاصل کردہ کل ووٹوں کی تعداد 48 لاکھ 85 ہزار 8 سو 88 رہی جبکہ ان کے حریف عبداللہ عبداللہ نے 34 لاکھ 61 ہزار 6 سو 39 ووٹ حاصل کیے۔
افغان صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ اپریل میں منعقد ہوا تھا جس میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے برتری تو حاصل کی تھی لیکن مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہیں لے سکے تھے۔
عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے ان نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے ملک میں نئے سرے سے حالات کے خراب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں